لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں نے بہ امرمجبوری حکومت کی تبدیلی میں امریکی سازش کا بیانیہ تبدیل کیا اس کی ایک بڑی وجہ لا بسٹ فرم سے ان کا معاہدہ بھی شامل ہے۔روزنامہ جنگ میں پرویز بشیر کی خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو کہا گیا تھا کہ جب تک وہ امریکہ پر سازش کا الزام لگاتے رہیں گے امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے اور تحریک انصاف کا امیج بہتر بنانے کی کوشش ناکام رہے گی اس لاہبیٹ فرم سے اگست 2022ء کو
25ہزار ڈالر کا معاہدہ کیا گیا تھا جس کے ذمے امریکہ سے تعلقات بہتر بنانا اور عمران خاں سمیت تحریک انصاف کا امیج بہتر بنانا تھا تاہم انہیں بتایا گیاکہ یہ کروڑوں روپے کا سودا بیکار جائے گا کیونکہ وہ امریکہ کی حکومت پر سازش کا الزام لگا رہےہیں دوسری طرف اب ان سے تعلقات بھی بہتر چاہتے ہیں۔دوسری جانب موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات امریکہ سے متوازن اور برابری کی سطح پر اس امریکہ نے اس اثنا میں ایف 16کے پرزوں کی فراہمی بھی بحال کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں