معظم گوندل کس کی گولی سے جاں بحق ہوا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

وزیر آباد(آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق وزیرآبادقاتلانہ حملے کے دوران معظم گوندل گولی لگنے سے جاں بحق ہو اتھا، معظم گوندل کو دائیں جانب سے کان کے اوپر سر میں گولی لگی، معظم کو لگنے والی گولی پیشانی کے درمیان سے باہر نکل گئی،

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ معظم گوندل کو لگنے والی گولی دور سے لگی محسوس ہوتی ہے،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ معظم گوندل کو لگنے والی گولی ملزم نویدکی نہیں تھی،معظم گوندل کو لگنے والی گولی بڑی گن کی لگتی ہے،حتمی رائے پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل آفیسر ہی دے سکتے ہیں،ہسپتال انتظامیہ نے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹپر موقف دینے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close