عمرفاروق سے دوستی کے دعوئوں پر زلفی بخاری کا حیران کن ردِعمل آگیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمر فاروق ظہور جھوٹ بول رہے ہیں، عمر فاروق ظہور کا یہ دعوی بھی جھوٹا ہے کہ ان دونوں کی دوستی ہے۔اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پوری زندگی میں ان کی عمر فاروق ظہور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

 

 

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمر فاروق ظہور کا ذہنی توازن درست نہیں۔اس سے قبل عمر فاروق ظہور کا کہنا تھا کہ دبئی میں گھڑیوں کے ڈیلر سے گھڑی کی پروموشن کسی اور نے نہیں ذلفی بخاری نے کروائی تھی۔ اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق ظہور کا کہنا تھا کہ ذلفی بخاری نے ہی ڈیلر سے رابطہ کرکے ویب سائٹ پر مارکیٹنگ کرنے کا کہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گھڑی کے معاملے پر میں نے اسٹائل واچز سے بات کی، ان سے پوچھا کہ آپ کا نام آرہا ہے، آپ نے ٹرانزیکشنز کیں؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close