سب سے پہلے تو نوازشریف آرمی چیف کو کہیں گے عمران خان کو فارغ کرو

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج پھر نواز شریف کو نشانے پر لے لیا، کہا نوازشریف کبھی بھی میرٹ پر آرمی چیف نہیں لاسکتے، وہ مرضی کا آرمی چیف لا کر اس سے آئی جی پنجاب کی طرح کام لینا چاہیں گے۔

لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ سب سے پہلے تو نواز شریف آرمی چیف کو کہیں گے عمران خان کو فارغ کرو، اس کے بعد کہیں گے میرے کرپشن کیسز ختم کرو۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وہ راولپنڈی آنے کی تاریخ کل بتائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close