نیا آرمی چیف کون ہو گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا اور منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تعیناتی کے حوالے سے حکومت کا اپنے اتحادیوں یا عسکری قیادت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان مسلسل الزامات لگا رہے ہیں، ہمارے لیے تمام جنرلز قابل احترام ہیں، سیاسی مقاصد کیلئے فوج کو استعمال کرنے کی روایت عمران خان نے قائم کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close