منظور وسان نے عمران خان اور لانگ مارچ سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

کراچی (آئی این پی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور لانگ مارچ سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔کراچی سے جاری بیان میں منظور وسان نے پی ٹی آئی چیئرمین میں بڑی تبدیلی کی پیشگوئی کی اور کہا کہ ابھی جو عمران خان ہے، ہفتے کہ بعد یہ وہ عمران خان نہیں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2023 سے پہلے عمران خان کا لانگ مارچ ختم ہوجائے گا جبکہ آئندہ برس پی ٹی آئی چیئرمین کے مستقبل کے لیے اچھا نہیں دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں دیا ہے، آئندہ سال اکتوبر تک ملک میں اہم فیصلے ہوں گے ہر چیز کا معاملہ طے پا جائے گا۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ میں فوڈ سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، صوبے میں گندم کی جو قیمت رکھی اس کے باعث فصل زیادہ کاشت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا، فصلوں، گھروں اور مویشی کا بہت نقصان ہوا ہے۔پی پی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ ہماری ترجیحات میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہے، 13 ارب روپے کی رقم بیج کے مد میں کاشتکاروں میں تقسیم کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close