آرمی چیف کی تعیناتی پر تبصرہ آرائی پر چوہدری شجاعت حسین کا اہم بیان آگیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر تبصرہ آرائی بند ہونی چاہیے۔سعودی عرب سے واپسی پر گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سیاسی گرد و غبار سے بالا تر رہنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون نے تعیناتی کے جو معیار قائم کیے انہیں فالو کرنا چاہیے، سیاستدان کو بیان بازی کے ذریعے معاملے کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ سیاست ضبط و تحمل کا نام ہے، محاذ آرائی کا نہیں، جو جس کا کام ہے وہ ذمے داری ادا کرے، تبصرہ آرائی بند ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ تبصرہ آرائی سے یوں لگتا ہے ہر کوئی بندوق چلانے کی مہارت کا خواہشمند ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں