اسلام آباد(پی این آئی)آرمی چیف کی تعیناتی پر آصف علی زرداری کا اہم پیغام آگیا۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، تمام تھری سٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہیے۔
آصف زرداری نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی ہونے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں