اسلام آباد(پی این آئی)چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پی ٹی آئی کی ناراضی برقرار ہے۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے استعفیٰ دینے پر مشاورت کی۔صادق سنجرانی سے پی ٹی آئی سینیٹرز کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی۔آج صدرِ مملکت عارف علوی سے بھی چئیرمین سینیٹ کی ملاقات ہوئی۔صدر مملکت عارف علوی نے صادق سنجرانی کو مستعفی ہونے پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیرمین سینیٹ کو پیغام پہنچایا کو پیغام پہنچایا کہ استعفیٰ نہ دیا تو سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔جواب میں چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ تحریک عدم اعتماد لے آئیں مقابلہ کروں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کے سینیٹ میں کردار سے خوش نہیں۔دوسری جانب صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف میں کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان اور پی ڈی ایم کے موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے موجودہ صورتحال پر پی ڈی ایم کے موقف سے متعلق صدرِ مملکت کو آگاہ کیا۔ جب کہ صدرِ مملکت نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مطالبہ اسحاق ڈار کے سامنے رکھا۔ملاقات میں آئندہ چند روزمیں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل گذشتہ روز اسحاق ڈار کی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔۔ وزیر خزانہ وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس پہنچے جہاں آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم تقرری و باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا گیا جبکہ اسحاق ڈار نے آصف زرداری کا پارٹی قائد کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں