برصغیر میں دو ہی ایماندار حکمران آئے ایک اورنگزیب عالمگیر جو ٹوپیاں بیچتے تھے دوسرے عمران خان جو گھڑیاں بیچتے تھے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف کو توشہ خان سے گھڑی کی فروخت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ ’’منقول،برصغیر میں دو ہی ایماندار حکمران آئے ایک اورنگ زیب عالمگیر جو ٹوپیاں بیچتے تھے دوسرے عمران خان جو گھڑیاں بیچتے تھے۔ خواجہ آصف نے آخر میں ’’عدالت ضرور جانا ‘‘ کا ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے ۔

منقول
برصغیر میں دو ہی ایماندار حکمران آئے ایک اورنگ زیب عالمگیر جو ٹوپیاں بیچتے تھے دوسرے عمران خان جو گھڑیاں بیچتے تھے
عدالت ضرور جانا#

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 17, 2022

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close