اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجراء کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران پیش کی گئی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر جلسے کے دوران پھر حملے کا خدشہ ہے۔ جس کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ تحریکِ انصاف جلسے و دھرنے کے لیے انتظامیہ سے اجازت لے۔عدالتِ عالیہ میں مقامی تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان اور مقامی تاجروں کی درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی نواز اعوان اس کیس میں پٹیشنر ہیں جو شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے آج دستیاب نہیں۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف شہر سے باہر ہے؟ عدالت نے صرف یہ ہی کہنا ہے کہ جو کچھ کرنا ہے وہ قانون کے مطابق کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں