عمر فاروق سےکن کن پی ٹی آئی رہنما ئوں کی ملاقات ہو چکی ہے ؟ فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)عمر فاروق سےکن کن پی ٹی آئی رہنما ئوں کی ملاقات ہو چکی ہے ؟ فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز انکشاف۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سعودی ولی عہد کی گھڑی خریدنے والے عمر فاروق ظہور سے پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں کی ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمر فاروق دبئی کے شیخ کے وفد کے ساتھ آئے تھے، ان سے وزارت میں اسٹاف کے ساتھ ملاقات ہوئی اور اس حوالے سے پرنسپل سیکرٹری نے بھی وفد سے ملاقات کا کہا تھا جو عام سی بات ہے۔

سابق وزیر نے بتایا کہ ان کے ساتھی وزیر عمر ایوب بھی عمر فاروق سے مل چکے ہیں جب کہ مرحوم نعیم الحق بھی ان سے مل چکے تھے، ایک اور وزیر بھی ملے لیکن ان کا نام یاد نہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری میرا دوست ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہا وہ بھی عمران خان کو سمجھا سکتا ہےکہ ان کے ارد گرد کیا ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری ایسی چیز کا دفاع کر رہے ہیں جس کے لیے انہیں دس جھوٹ اور بولنے پڑ رہے ہیں ۔شاہزیب خانزادہ سے متعلق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شاہزیب خان زادہ سے آپ اختلاف کرسکتے ہیں لیکن وہ دیانت دار صحافی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close