پیپلز پارٹی نے مصطفی نواز کھوکھر کے استعفے کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر کس کو نامزد کر دیا؟ اہم خبر

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے مصطفی نواز کھوکھر کے استعفے کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر وقار مہدی کو نیا امیدوار نامزد کر دیا ہے،خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما وقار مہدی کے بطور امیدوار سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی منظوری دے دی ہے،سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسر نے سینیٹ الیکشن کے لیے پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے

جس کے لیے پارٹی نے وقار مہدی کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ سینیٹ کی مذکورہ خالی نشست پر الیکشن 8دسمبر کو ہوگا،ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ کے کوٹے پر سینیٹ کی خالی نشست کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان حصہ نہیں لے گی بلکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close