پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر پولیس کا چھاپا، توڑ پھوڑ کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما حلیم عادل کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گھر کے باہر رکھے گملے توڑ دیے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل گھر پر موجود نہیں تھے، چار سے پانچ موبائل میں پولیس افسران اور اہلکار گھر آئے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل کے گھر پر چھاپے کا علم نہیں، ان کا گھر عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ عزیز بھٹی تھانے کی نفری نے کوئی چھاپا نہیں مارا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا کوئی یونٹ حلیم عادل کے گھر نہیں گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close