توہین مذہب کیس، شیخ رشید اور راشد شفیق سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا

راولپنڈی(آئی این پی) سعودی عرب میں وزرا خلاف نعرہ بازی وار مذہبی منافرت کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور انکے بھائی راشد شفیق کو بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔

مسجد نبوی کے افسوس ناک واقعہ پر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے پر لاہور ہوئی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں کیس کے تفتیشی افسر نے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کو توہین مذہب مقدمہ میں بے گناہ قرار دے دیا۔عدالت نے شیخ رشید احمد کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی پٹیشن نمٹا دی جبکہ شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں درج توہین مذہب کا مقدمہ بھی خارج کر دیا گیا۔عدالت کی جانب سے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کو درج مقدمات سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close