اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک فوج کی حمایت میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ نے قومی اسمبلی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اور وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سکھر اور ڈی آئی خان ایئرپورٹس کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ سکھر اور ڈی آئی خان ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے، کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو بھی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر ہوابازی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں مخالفین پرجھوٹے مقدمے بنائیں گے، عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، عمران خان کے ساتھ جو آج ہو رہا ہے وہ اس کا مکافات عمل ہے، ممنوعہ فارن فنڈنگ ثابت ہوگئی، خیرات چوری بھی سامنےآگئی، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا عمران خان کا وطیرہ ہے، عمران خان کو توشہ خان کے تحائف کا حساب دینا پڑے گا۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، عمران خان نے آئینی عمل کو سازش کا نام دیا، عمران خان کبھی ایک نکتے پر نہیں کھڑا ہوا، عمران خان کی ساری زندگی میں یوٹرن کی بھرمار ہے۔
اتحادی حکومت نے پچھلے 8ماہ میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، اب وقت آگیا ہے کہ قوم عمران خان کا محاسبہ کرے ،وقت آگیا ہے کہ تمہارے جھوٹ کی وجہ سے تم پر ہاتھ پڑنا چاہیے، عمران خان کو جھوٹے سیاسی بیانیئے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں