فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو تمیز سیکھنے کا مشورہ دینا مہنگا پڑا، حامد میر کا کرارہ جواب

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن حامد میر نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو “تمیز سیکھنے” کا مشورہ دینے والے فواد چوہدری کو ماضی یاد دلا دیا۔مریم اورنگزیب نے عمران خان کا بیان “ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں” شیئر کرتے ہوئے طنز کیا ” تم ہو کون بھئی؟” اس پر فواد چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا “یہ کیا بازاری زبان ہے؟ اگر انفارمیشن منسٹر بن ہی گئی ہو تمیز سیکھو بات کرنے کی۔”

انہوں نے مریم اورنگزیب کو “ایڈیٹ” بھی قرار دیا۔ فواد چوہدری کے اس ٹویٹ پر حامد میر نے انہیں ماضی یاد دلاتے ہوئے کہا “انفارمیشن منسٹر بن کر کسی کو تھپڑ تو نہیں مارا جی۔”خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں فواد چوہدری نے دو اینکرز کو تھپڑ مارے تھے۔ جون 2019 میں جب وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر تھے تو انہوں نے شادی کی ایک تقریب کے دوران سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارا تھا۔ بعد ازاں جنوری 2020 میں انہوں نے ایک اور شادی کی تقریب کے دوران اینکر پرسن مبشر لقمان کو بھی تھپڑ رسید کیا تھا۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ انہوں نے دونوں اینکرز کو تھپڑ اس وقت مارے تھے جب ان کے پاس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close