لاہور(پی این آئی) وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملہ کیس کے ملزم نوید کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزم کو واقعےکے 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ واقعےکی تفتیش کے لیے قائم جے آئی ٹی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نوید کو 3 نومبر کو جائےوقوعہ سےگرفتار کیا گیا تھا، واقعے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی تھی۔جج نے زیرحراست ملزم کو کئی روز تاخیر سے پیش کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ ملزم کو تاخیر سے عدالت میں پیش کرنےکی تحقیقات کی جائیں، جےآئی ٹی سربراہ ملزم کی عدالت میں پیشی میں تاخیرکا تعین کریں۔عدالت نے اگلی پیشی پر جے آئی ٹی کے سربراہ سے جواب طلب کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم سے عمران خان پر حملےکے معاملے پر مزید تفتیش کی جائےگی۔یاد رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر کو وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں