اسلام آباد(پی این آئی) بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی،پٹیشنر نے سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی متفرق درخواست واپس لے لی ۔ وقفے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کو مبینہ بیٹی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار محمد ساجد کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، پٹیشنر کی جانب سے بیرسٹر عثمان عدالت میں پیش ہوئے ،پٹیشنر نے سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی متفرق درخواست واپس لے لی ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لارجر بنچ کی تشکیل کی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں ،
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان نااہلی کی مرکزی پٹیشن پر آئندہ ہفتے سماعت کی جائے ، اسلا آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔درخواست گزار کی جانب سے نااہلی کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا، معلومات چھپائیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے ، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں