لاہور(آئی این پی)اینٹی کرپشن پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے راناثنااللہ اور ان کی اہلیہ کو 22 نومبر کو طلب کیا ہے۔ راناثنااللہ اور اہلیہ کو چکوال میں نجی ہاسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں طلب کیاگیا۔ہائوسنگ سوسائٹی کیمالک اور سرکاری افسران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ اور اہلیہ پر 2 پلاٹ بطور رشوت لینیکا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب پہلے بھی راناثنااللہ کو طلب کینوٹس جاری کرچکا ہے۔دوسری جانب رجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے 4 سال پرانے مقدمیکے ریکارڈ میں جعلسازی کی ہے اینٹی کرپشن پنجاب نے حقائق چھپا کر دھوکہ دہی کر کے وارنٹ حاصل کئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کیساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کر رہی یہ حرکت وفاقی حکومت پرمہم جوئی کی مذموم سازش ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں