عمر فاروق سے ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟ فیصل واوڈا نے سامنے آنیوالی تصویر کی حقیقت بتا دی

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق کے ہمراہ تصویر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمر فاروق سے ملاقات میری وزارت کے دفتر میں وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے عمر فاروق سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ عمر فاروق سے ہونے والی یہ ملاقات میری وزارت کے دفتر میں وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی

جس میں میرے علاوہ دیگر 4 وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے-فیصل واوڈا نے کہا کہ عمر فاروق اور دیگر سے ہونے والی یہ ملاقات دبئی ڈیلی گیشن کیتحت ہوئی تھی، اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں کوئی ڈر نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close