پاک افغان سرحد پر باب دوستی کتنے دنوں سے بند ہے؟ سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

چمن(آئی این پی)چمن میں باب دوستی پرافغان حدود سے فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پاک افغان بارڈرباب دوستی چوتھے روزبھی ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند رہی۔افغانستان میں پھنسے 9ہزار 500پاکستانی گزشتہ روزوطن واپس آگئے جبکہ سرحد پار 2 ہزار سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈموجود نہیں۔ٹرانسپورٹ یونین کے مطابق افغانستان میں 3ہزار سے زائد لوڈ اورخالی ٹرک وکنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں

جس کے باعث خوراک، سبزی اور میوہ جات خراب ہو رہے ہیں اور کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک افغان حکام کی جانب سے باب دوستی واقعے میں ملوث ملزم حوالے نہیں کیا جاتا، بارڈر بند رہے گا۔خیال رہے کہ اتوارکو باب دوستی پر افغان حدود سے فائرنگ میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے باب دوستی بند ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close