عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں فیصل واوڈا کا کیا کردار تھا؟ خود ہی بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی (آئی این پی)سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور آرمی چیف کی ملاقات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا،ملاقات کے ایک دن بعد ہی چیزیں خراب ہوگئیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں کہاگیا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کروادیں تاہم ملاقات کے ایک دن بعد ہی چیزیں خراب ہوگئیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمرفاروق سے وزرات ملنے کے ڈیڑھ سال بعد ملاقات ہوئی۔ کہا کہ عمرفاروق سے ملنے کیلئے اعظم خان نے کہا تھا۔ دیگر وزرا کی بھی ان سے ملاقات ہوچکی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ چیئرمین سینیٹ کے دن گنے جاچکے ہیں، عقل مندی ہیکہ استعفی دے دیں یا پھر تحریک عدم اعتماد آجائے گی، میں نے چیئرمین سینیٹ کو الوداعی کھانے کی آفر کردی ہے، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کو کہا تھا عہدے آنے جانے والی چیزہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کو190 ملین ڈالر دینے کے وقت کابینہ میں موجود تھا، شہزاد اکبر نے کہا لفافے پر ہم کابینہ میں بات چیت نہیں کرسکتے، شہزاد اکبر نے ہمارے سوال اٹھانے پر برا مانا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close