اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی جیونیوز اور اس کے صحافی شاہ زیب خانزادہ کے خلاف تحائف کی فروخت کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”بس بہت ہوگیا!کل جیو اور خانزادہ نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔
بس بہت ہوگیا!کل جیو اور خانزادہ نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور میں جیو، خانزادہ اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 16, 2022
میں نے اپنے وکلاءسے بات کی ہے اور میں جیو، خانزادہ اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔“یاد رہے کہ گزشتہ شب پروگرام میں اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑی 2 کروڑ روپے میں خریدی جب کہ اس کی اصل قیمت 1 ارب 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔اپنے پروگرام میں دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمر فاروق ظہور سے گفتگو کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد کی جانب سے دی گئی گھڑی توشہ خانہ سے2 کروڑ روپے میں یہ کہہ کر خریدی کہ اس کی قیمت 10 کروڑ روپے کے قریب ہوگی۔ آپ نے یہ گھڑی2ملین ڈالر یعنی 28 کروڑ روپے میں خریدی جب کہ کمپنی نے کہا کہ 5 سے 6ملین یعنی 84 سے 85 کروڑ روپے میں خرید لیں۔
عمر فاروق ظہور نے کہا کہ انہوں نے اس گھڑی کا تخمینہ لگوایا ہے ، یہ تقریباً 12 سے 13 ملین ڈالر کا سیٹ ہے۔ اس پر شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ اس سیٹ کی قیمت1 ارب 70 کروڑ روپے بنتی ہے ، جب کہ سابق وزیر اعظم نے اسے صرف 2 کروڑ روپے میں خریدا۔ انہوں نے سوال کیا کہ قومی خزانے کو 1 ارب 68 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے، اگر عدالت آپ کو بلاتی ہے تو آپ آئیں گے؟ اس پر عمر فاروق ظہور نے کہا کہ وہ بالکل تیار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں