کیا واقعی گھڑی خریدنے والے عمر فاروق ظہور کو فون کیا تھا؟ شہزاد اکبر کا مؤقف بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت کی جانب سے سعودی ولی عہد کی طرف سے تحفے میں دی گئی گھڑی خریدنے کا دعویٰ کیے جانے پر سابق مشیر داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر بھی میدان میں آگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عمر فاروق ظہور سے نہ تو کبھی ملے ہیں اور نہ ہی ان سے کبھی رابطہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ردِ عمل میں شہزاد اکبر نے کہا صد افسوس کہ عمران خان کے خلاف ایک ایسے شخص کو استعمال کر رہے ہیں جس کی اپنی شہریت ناروے نے اس کے جرائم کی وجہ سے منسوخ کر رکھی ہے ،

جو انٹرپول کو مطلوب ہے مختلف ممالک میں فراڈ کر چکا ہےاور جس نے اپنی بیٹیوں کو جعلی کاغذات بنا کے دبئی سمگل کیا ہوا ہے۔ سابق مشیر داخلہ نے مزید کہااطلاعاً عرض ہے اس شخص سے میں کبھی نہیں ملا اور نہ بات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close