اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فرح گوگی سے عمران خان کو سعودی ولی عہد کی طرف سے تحفے میں دی گئی گھڑی دو ملین ڈالر کیش میں خریدی، ان کی شہزاد اکبر کے کہنے پر فرح گوگی سے ملاقات ہوئی تھی۔ جیسے ہی یہ ٹرانزیکشن ہوئی تو شہزاد اکبر نے تنگ کرنا شروع کردیا، آئے روز کوئی نہ کوئی فرمائش آتی رہتی تھی ، کبھی وہ کہتے کہ کسی کو شاپنگ کرادیں، کسی کو ہوٹل میں کمرہ بک کروادیں، لیکن پھر میں تنگ آگیا اور میں نے انہیں انکار کردیا، اس پر وہ مجھ سے ناراض ہوگئے
اور کہا کہ تمہیں پتا نہیں ہے کہ میں کون ہوں اور میرے پاس کتنی طاقت ہے۔عمر فاروق ظہور کے مطابق شہزاد اکبر نے مجھے فون کرکے کہا کہ آپ کی سابق بیوی ملی ہے ، آپ بچے چھین کر لے آئے ہیں، بہتر ہوگا کہ آپ بچے واپس کردیں۔ میں نے کہا کہ یہ کوئی نئی کہانی نہیں ہے بلکہ پرانا کیس ہے، میں نے منع کردیا کہ میں بچے لے کر نہیں آرہا ، اگر سابق بیوی نے ملنا ہے تو دبئی میں آکر ملے ، اس پر شہزاد اکبر نے کہا کہ تمہیں پتا نہیں کہ میں کون ہوں، میں تمہیں سبق سکھاؤں گا، اس کے بعد میرے خلاف اپنی ٹیم کے ذریعے جھوٹا مقدمہ درج کرکے میرے ریڈ وارنٹ جاری کروادیے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں