ہمیں روکنا ہے تو ایٹم بم تیار کریں، مونس الٰہی کی وزیر داخلہ کو للکار

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنماموسی الٰہی اورحسین الٰہی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت حقیقی آزادی لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتی۔سرائے عالمگیر میں حقیقی آزادی لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے موسیٰ الٰہی نے کہاکہ وفاقی حکومت کسی بھول میں نہ رہے،ہم اسلام آباد پہنچ کر رہیںگے۔ وفاقی حکومت کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے۔موسیٰ الٰہی نے کہاکہ عمران خان کی آواز پر عوام باہر نکل آئے ہیں۔

فائرنگ اورکنٹینرزان کاراستہ نہیں ر وک سکتے ۔موسیٰ الٰہی نے مزید کہاکہ گجرات کی عوام کواب کوئی نہیں روک سکتا۔رانا ثناء اللہ کو کہتا ہوں کہ اگر ہمیں ر وکنا ہے تو ایٹم بم تیارکرے۔اب بات جماعتوں سے آگے بڑھ چکی ہے اوریہ ملک کی بقاء کی جنگ ہے ۔انہوںنے کہا کہ سرائے عالمگیر کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ یہ عمران خان کے سپاہی ہیں۔ہمارے کپتان اورلیڈر پر فائرنگ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان صاحب جلد صحت یاب ہوںگے اورانشا ء اللہ وہ بھی دیکھیں کہ سرائے عالمگیر کے لوگ ان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ حسین الٰہی نے حقیقی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ میں پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پی ٹی آئی اورمسلم لیگ قائداعظم ہر قدم ساتھ چلیں گے۔ حسین الٰہی نے کہاکہ گجرات کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سرائے عالمگیر کے عوام نے بھی عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔حقیقی آزادی مارچ میںبھرپور شرکت پر اپنے تمام ساتھیوں، بھائیوںاور بزرگوں شکریہ ادا کرتا ہوں ۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ چودھری وجاہت حسین ،حسین الٰہی اورموسیٰ الٰہی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سرائے عالمگیر میں شاندار استقبال پر آپ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔سرائے عالمگیر میں حقیقی آزادی مارچ کاانتہائی گرمجوشی سے استقبال کیاگیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close