عمران خان سے توشہ خانہ کے تحائف خریدنے والا شخص کس اداکارہ کا سابق خاوند نکلا؟ بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ کے تحائف خریدنے والا اداکارہ صوفیہ مرزا کا سابق خاوند نکلا، عمر فاروق نے دھوکہ دہی سے صوفیہ مرزا کو طلاق دی اور بیٹیاں تاحال دبئی میں اہنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ کے بیچے ہوئے تحائف کا خریدار شخص اداکارہ صوفیہ مرزا کا سابق خاوند نکل آیا، عمر فاروق نے دھوکہ دہی سے صوفیہ مرزا کو طلاق دی ہوئی ہے اور دھوکہ دہی کے ساتھ جعلی پاپسورٹ پر اپنی بیٹیوں کو پاکستان سے یواے ای شفٹ کردیا جبکہ عمر فاروق نے بیٹیاں تاحال دبئی میں اہنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔صوفیہ مرزا کا اس کے خلاف کیس جاری ہے، صوفیہ مرزا کے کیس کے باعث ہی اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔چند روز قبل عمر فاروق اور صوفیہ مرزا کی بیٹی کی شادی بھی تھی جو بعض وجوہات کی بناء پر سرانجام نہیں پاسکی۔

یاد رہے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق وہی شخص ہے جو اداکارہ صوفیہ مرزا کا سابق شوہر اور عمران خان کے توشہ خانہ کے بیچے ہوئے تحائف کا خریدار ہے، اس نے عمران خان کے 20 لاکھ ڈالرز میں تحائف خریدے تھے، عمران خان کی اہلیہ، فرح خان تحفے لے کر دبئی آئیں اور سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close