دبئی(پی این آئی) امارات میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ سے لائی گئی گھڑی خریدنے سے پہلے اس کی قیمت لگوائی تو اسے انمول قرار دیا گیا، گراف والوں نے کہا کہ یہ 12 سے 15 ملین ڈالر مالیت کی ہے
۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی ان کے پاس گھڑی سیٹ لے کر آئیں اور کہا کہ یہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ہمیں تحفے میں دی تھی، ہم نے توشہ خانہ سے یہ لی ہے اور اسے بیچنا چاہتے ہیں، انہوں نے گھڑی کے سرٹیفکیٹس بھی دکھائے۔عمر فاروق ظہور کے مطابق انہوں نے فرح گوگی سے کہا کہ وہ اس کی تصدیق کسی بڑی دکان سے کروانا چاہتے ہیں، اس کے بعد وہ اسے گراف والوں کے پاس لے کر گئے جو یہ گھڑی دیکھ کر حیران رہ گئے، انہوں نے بھی اس سے پہلے یہ گھڑی نہیں دیکھی تھی۔ گراف والوں کا کہنا تھا کہ یہ ماسٹر پیس ہے اور پوری دنیا میں صرف ایک ہی ہے جو سعودی شاہی خاندان کے پاس ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے اس گھڑی کی قیمت کا تخمینہ لگوایا تو دکان والوں نے کہا کہ اس کی قیمت 12 سے 15 ملین ڈالر ہوسکتی ہے۔
میں نے ان سے پوچھا کہ اگر میں اس کو خریدنا چاہوں تو کتنے میں خریدوں ؟ جس پر انہوں نےبتایا کہ اگر پانچ ملین کی بھی مل جاتی ہے تو یہ بہت اچھی بارگین ہوگی۔ اس کے بعد انہوں نے یہ گھڑی دو ملین ڈالر میں خریدی، فرح خان اسے چار سے پانچ ملین میں بیچنا چاہتی تھیں لیکن انہیں پیسوں کی ضرورت تھی اور انہیں کیش چاہیے تھا جس کی وجہ سے یہ گھڑی انہیں فروخت کردی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں