لاہور(پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ نواز شریف اپنا آرمی چیف لگوا کر پہلا کام مجھے ڈس کوالیفائی کرانے کا کرائیں گے۔سرائے عالمگیر میں پی ٹی آئی مظاہرین سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آئینی طور پر تو تقرری شہباز شریف کریں گے لیکن شہباز شریف کرینگے وہی جو انہیں نواز شریف کہیں گے لیکن کیا اخلاقی طور پر یہ ہونا چاہیے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت ڈنڈے اور بندوقوں کے زور پر نہیں چلتی ،جمہوریت اخلاقیات پر چلتی ہے، برطانیہ میں کیمرون ریفرنڈم ہارا تو استعفیٰ دے دیا، ہم نے برطانیہ سےجمہوریت لی ہوئی ہے اور اس کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی ہوئی ہے، یہاں ایک مفرور جسے پانچ رکنی بینچ نےسزا یافتہ قراردیا،جھوٹ بول کرملک سےبھاگاہواشخص ہمارےفیصلہ کر رہا ہے، وہ فیصلے میرٹ پرنہیں کرےگا، انکی ایک ہی کوشش ہے جھوٹے کیسز کرکےعمران خان کوکسی طرح نکالاجائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں