دبئی (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے دبئی میں جس کاروباری شخصیت کو توشہ خانہ کے تحائف فروخت کیے وہ سامنے آگئی۔توشہ خانہ کے تحفے دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے ۔ عمر فاروق نے وہ تحائف بھی دکھائے جو انہوں نے توشہ خانہ سے خریدے تھے، انہوں نے وہ گھڑی بھی دکھائی جو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے انہیں تحفے میں دی تھی۔
توشہ خانہ کے جو تحائف عمران خان نے بیچے اس کا خریدار جیو نیوز پر سامنے آگیا#toshakhana pic.twitter.com/9yc6BK4upD
— Muhammad Khalid Hussain (@mkh511) November 15, 2022
انہوں نے کہا کہ یہ لمیٹڈ ایڈیشن ہے اور سعودی عرب کے شاہی خاندان نے صرف ایک ہی گھڑی تیار کروائی تھی جس میں خانہ کعبہ بھی بنا ہوا ہے۔عمر فاروق ظہور کے مطابق انہیں شہزاد اکبر نے کال کرکے کہا کہ ان کے پاس بہت اچھا گھڑی کا سیٹ آیا ہے، ان سے فرح خان رابطہ کریں گے، ان کے پاس اس وقت کوئی خریدار نہیں ہے، انہیں ضرورت ہے تو اس سے ان کی مدد ہوجائے گی۔عمر فاروق ظہور کا کہنا تھا کہ اس کے بعد فرح گوگی دبئی میں تحائف لے کر میرے پاس آئیں، انہوں نے کہا کہ انہیں پیسوں کی ضرورت ہے اور انہیں کیش چاہیے، وہ ان تحائف کے چار سے پانچ ملین ڈالر چاہتی تھیں لیکن مول تول کرکے دو ملین ڈالر طے ہوئے اور میں نے بینک سے رقم نکال کر انہیں دی۔عمر فاروق کے مطابق شہزاد اکبر نے گھڑی ، انگوٹھی اور دیگر تحائف بیچنے کیلئے ان کے ساتھ 2019میں رابطہ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں