آرمی چیف کی تقرری پر چوہدری شجاعت حسین کا بڑا مطالبہ آگیا

لاہور(پی این آئی)آرمی چیف پاکستان کی سلامتی کا ضامن اور ملک کا محافظ ہوتا ہے، سینئر سیاست دان چوہدری شجاعت کا سیاسی جماعتوں سے آرمی چیف کی تقرری کو متنازع نہ بنانے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کو متنازع نہ بنایا جائے۔ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے آرمی چیف ساری فوج اور ملک کا محافظ ہوتا ہے۔

 

 

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری پر تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے فوج کی نامزدگی ہی فیصلےکی بنیاد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا نشانہ نہ بنایا جائے عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ نواز شریف اپنا آرمی چیف لگوا کر پہلا کام مجھے ڈس کوالیفائی کرانے کا کرائیں گے۔سرائے عالمگیر میں پی ٹی آئی مظاہرین سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آئینی طور پر تو تقرری شہباز شریف کرینگے لیکن شہباز شریف کرینگے وہی جو انہیں نواز شریف کہیں گے، لیکن کیا اخلاقی طور پر یہ ہوناچاہیے۔عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت ڈنڈے اور بندوقوں کے زور پر نہیں چلتی ،جمہوریت اخلاقیات پر چلتی ہے، برطانیہ میں کیمرون ریفرنڈم ہارا تو استعفیٰ دے دیا، ہم نے برطانیہ سےجمہوریت لی ہوئی ہے اور اس کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی ہوئی ہے، یہاں ایک مفرور جسے پانچ رکنی بینچ نےسزا یافتہ قراردیا،جھوٹ بول کرملک سےبھاگاہواشخص ہمارےفیصلہ کر رہا ہے، وہ فیصلے میرٹ پرنہیں کرےگا، انکی ایک ہی کوشش ہے جھوٹے کیسز کرکےعمران خان کوکسی طرح نکالاجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close