وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خیبرپختونخوا کے عوام کو بڑا ریلیف دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت خیبرپختونخواہ کیلئے سستا آٹا اسکیم کی منظوری دے دی، سٹیل مل کو گیس سپلائی کیلئےسوئی سدرن کو فنڈز فراہم کئے جائیں گے، فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو سبسڈائز نرخوں پر گیس فراہم کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

 

 

 

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم پیکج کے سستا آٹا پروگرام یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے 30جون تک جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیراعظم نے ریلیف پیکج کے تحت کے پی سستا آٹا اسکیم می منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل کو سوئی سدرن سے گیس سپلائی کی منظوری دے دی گئی، اسٹیل ملز کو گیس سپلائی کیلئے سوئی سدرن کو فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو سبسڈائز نرخوں پر گیس فراہم کی اجازت،مٹی کے تیل ، لائٹ ڈیزل، ای ٹین کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری مئوخر کردی گئی۔وزارت انسانی حقوق کیلئے بھی تیکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وفاقی وزیر خانہ اسحاق ڈار کو کل بدھ کو طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس قیصر احمد شیخ کی سربراہی میں ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خزانہ کمیٹی میں آنا چاہیے۔

 

 

 

انہوں نے ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کا اعلان کیا تھا۔ برجیس طاہر نے کہا کہ پیٹرول، بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو رہی ہے، آئی ایم ایف بھی مزید مہنگائی کیلئے بوجھ ڈال رہا ہے، مہنگائی 30 فیصد تک پہنچ رہی ہے، حکومت مہنگائی پر کب قابو پائے گی حکومت عوام کو کب ریلیف دے گی اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا۔ کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ ڈالر اور مہنگائی قابو میں نہیں آ رہی، حکومت کو 7 ماہ ہوگئے ہیں، اب تک کیا اصلاحات کی ہیں۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مزید قرضے لینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، قرضہ 4 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر ساڑھے 4 ہزار ارب روپے ہو جائے گا۔ قائمہ کمیٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بدھ کے روز طلب کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close