عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، جے آئی ٹی کا کام کرنے سے انکار

لاہور(پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کر دیا، جے آئی ٹی ارکان کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ محکمہ داخلہ صرف واقعہ کی تفتیش کیلئے صرف لیٹرہی جاری کر سکی ،ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا گیا۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد چپ چاپ 14 روزہ کی ایکس پاکستان لیو پر چلے گئے،

قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جانب سے بھی تفتیش کے لئے کوئی حکم نہیں ملا، واقعہ میں ملزم نوید گوجرانوالہ پولیس کے پا س موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کو12 روز گزرنے اور ملزم گرفتار ہونے کے باوجود مقامی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، حملے کے ملزم کی تاحال گرفتاری بھی نہیں ڈالی جا سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close