عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کو نوٹس جاری، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا کیسز کسی ایک ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔

آج کی کارروائی کے بعد سپریم کورٹ نے سماعت 15 روز کے لیے ملتوی کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close