ترکیہ جانیوالے مسافروں کو پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی

کراچی(آئی این پی ) پی آئی اے کا ترکیہ کے لئے فلائٹ آپریشن (آج) منگل سے شروع ہو گا ، پی آئی اے پاکستان سے ترکی کیلئے ہفتہ وار چھ پروازیں آپریٹ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے (آج)منگل سے ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی۔پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور ائیرپورٹ سے استنبول کے لئے صبح سات بجے دو سو سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہو گی۔

پی آئی اے کے سی ای او اور ترکیہ کے قونصل خانے کا عملہ مسافروں کو رخصت کرے گا، پی آئی اے پاکستان سے ترکی کیلئے ہفتہ وار چھ پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ پاکستان سے یورپ،برطانیہ اور امریکا کے مختلف شہروں میں جانیوالے مسافر استنبول سے پی آئی اے ترکش ایئر لائن کوڈشیئرمعاہدے کے تحت سفر کرسکیں گے۔مسافر استنبول سے 28شہروں تک رسائی حاصل کرسکیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور سے 2 پروازیں استنبول روانہ ہوگی۔ اسلام آباد سے 4پروازیں استنبول کیلئے آپریٹ ہوں گی ، پی آئی اے ترکی کیلئے اپنے بوئنگ 777طیارے آپریٹ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close