عمران خان کے گھر کی کھڑکیوں کو بھی محفوظ بنانے کا فیصلہ، بلٹ پروف بنانے میں کتنا خرچ آئیگا؟ ہوشربا تفصیلات آگئیں

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کی کھڑکیوں کو بھی محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق عمران خان کے گھر میں بلٹ پروف شیشے لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، ان کے گھر کی 7کھڑکیاں ہیں، کھڑکیوں پر 35بلٹ پروف شیشے لگیں گے، ایک شیشے کا وزن 400کلو ہے، مجموعی طور پر بلٹ پروف شیشوں کی قیمت پر تقریبا 90لاکھ روپے کا خرچ آئے گا، 11نومبر سے کھڑکیوں کے فریم بننے کا کام شروع ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں