لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے سامنے پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے کینال روڈ کو بلاک کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،کینال روڈ پر تحریک انصاف کے ایم پی اے احمد شاہ کھگہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ احمد شاہ کھگہ تہرے قتل کے معاملے میں سیاسی مداخلت کر رہے ہیں،
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ احمد شاہ کھگہ تہرے قتل کے واقعے میں انصاف میں رکاوٹ ہیں،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلی پنجاب انصاف فراہم کریں،مظاہرے میں شامل خواتین نے کینال روڈ پر دھرنا دے دیا، پولیس نے کینال روڈ کھلوانے کی کوشش کی، اس دوران پولیس کی مظاہرین کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں