ارشد شریف کی پمز سے لیک ہونیوالی تصاویر سے متعلق کیمرہ مین کا اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) ارشد شریف کی پمز سے تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں کیمرہ مین نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق کیمرہ مین نے بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ لیک ہونے والی تصاویر میں سے کچھ وہی ہیں جو میں لی تھیں۔چیئرمین ڈاکٹر نوید شیخ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام نے بیانات ریکارڈ کروائے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی تصاویر لینے والے کیمرہ مین نے بھی بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کیمرہ مین نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام میڈیکل بورڈ کو موبائل فونز اندر لے جانے کی اجازت نہیں تھی، ہائی پروفائل کیس ہونے کے باعث تصاویر ڈی ایس ایل آر پر لی گئیں، تصاویربنانے کے بعد کیمرہ بورڈ کے سربراہ کو دے دیا تھا۔ذرائع کے مطابق کیمرہ مین نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ تصاویر وہی ہیں جو کیمرے سے لی گئیں، تصاویرلیک کیسے ہوئیں علم نہیں کیونکہ کیمرہ بورڈ سربراہ کو دے چکا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close