عمران نیازی نے اپنی سیاست کیلئے پاکستان کے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، وزیراعظم شہباز شریف برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ نیازی نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے پاکستان کے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

 

 

 

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نیازی کا فنانشل ٹائمز کے ساتھ انٹرویو جس میں انہوں نے اپنی غیر ملکی سازشی تھیوری کی تردید کی تھی اس شیطانی کردار کی یاد دہانی ہے جو انہوں نے اپنی معمولی سیاست کیلئے پاکستان کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں ادا کیا تھا۔وزیر اعظم نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والی اس کی مکاری اور غداری سے قوم حیران ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ میں جس پاکستان کی قیادت کرنا چاہتا ہوں اس کے سب کیساتھ بالخصوص امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔ میرے لیے اب امریکی سازش کا معاملہ ختم ہوچکا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان کے بیان سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کر دیں اور کہا کہ عمران خان نے کبھی یہ نہیں کہا کہ امریکی سازش نہیں تھی۔

 

 

 

بعض میڈیا چینلز اور انگریزی اخبارات انٹرویوکی غلط تشریح کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمزکےانٹرویو کو توڑ مروڑ کر مرضی کی ہیڈ لائنزلگائی گئیں۔ عمران خان نے ہرگز یہ نہیں کہا کہ سازش نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close