اسلام آباد(پی این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کا ہے، مشاورت جتنی زیادہ ہوگی اتنا ہی بہتر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ تین سے چار جو سینئر ہیں، ان میں سے کسی کے ساتھ کسی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے، ڈی جی آئی کی ڈیوٹی اس نوعیت کی ہے کہ وہ میٹنگز میں ملتے رہتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آنے والے چند دنوں میں فیصلہ سامنے آجائے گا، سمری میں جو بھی نام جائیں گے، صوابدید وزیر اعظم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میراخیال ہے کہ اس بارے میں وزیراعظم کافی کام کر چکے ہوں گے، آنے والے چند دنوں میں فیصلہ سامنے آجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں