عمران خان کیا پلاننگ کر رہے ہیں ؟ حامد میر کا بڑا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ لگتا یہ ہے کہ عمران خان کو احساس ہوگیا کہ انہوں نے غیرملکی سازش کا جو بیانیہ بنایا تھا اس کی وجہ سے ابتدائی طور پر انہوں نے ہمدردیاں حاصل کیں لیکن اُن کو کافی نقصان ہو رہا ہے اب اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ آنے والے الیکشن کے بعد اگر وہ حکومت بنالیتے ہیں تو وہ حکومت عالمی کمیونٹی کے ساتھ کس طرح چلے گی مجھے لگتا ہے عمران خان اب ڈمیج کنٹرول کررہے ہیں اور ان کی اصل لڑائی پاکستان کے اندر ہے وہ ایک لانگ ٹرم پلاننگ کر رہے ہیں

اور سب جانتے ہیں انہوں نے امریکا میں لابنگ فرمز کو بھی ہائر کر رکھا ہے۔ میری اطلاعات کے مطابق عمران خان کے لوگ برطانیہ میں بھی حکومت کے اہم لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ عمران خان نے جو یوٹرن لیا ہے اب وہ بتدریج مقبولیت کھوسکتے ہیں کیوں کہ عوام نے نوازشریف، بینظیر بھٹو کو معاف نہیں کیا تو عمران خان کس کھیت کی مولی ہیں۔ لندن میں ہونے والی ملاقاتیں صرف ملاقاتوں کی حد تک ہی ہیں جب شہباز شریف پاکستان آئیں گے فیصلے پاکستان میں ہی ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close