وزیر اعلی پنجاب نے طارق ٹیڈی کے علاج سے متعلق ہدایت جاری کر دی

لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے مفت علاج معالجے کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے اداکار طارق ٹیڈی کی بیماری کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی،

انہوں نے کہا کہ طارق ٹیڈی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی،وزیراعلی پنجاب نے محکمہ صحت کو طارق ٹیڈی کے فری علاج معالجے کیلئے فی الفور اقدامات کی بھی ہدایت دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close