راولپنڈی (آئی این پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ غلطی کی گنجائش نہیں30نومبر تک آر یاپارہوجائیگا، قوم مہنگائی سے مررہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں،بے اختیار وزیراعظم 6ماہ میں 5بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ایک پیغام میں کہا ہے کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا۔
نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھمگٹا لگا ہوا ہے۔نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں۔نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیںبے اختیاروزیراعظم6ماہ میں5بارفیصلہ لینے لندن جاتے ہیں۔گیلپ کے مطابق88فیصدبزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سے نالاں ہے سیاسی عدم استحکام،سیاسی عذاب یاسیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں۔بے یقینی کے بادل منڈلارہے ہیںIMFہاتھ نہیں پکڑارہی۔فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں30نومبر تک آر یاپارہوجائیگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں