پی ٹی آئی کا نوشہرہ میں جلسہ ناکام قرار، عمران خان کی تقریر شروع ہوتے ہی کارکنان جلسہ گاہ سے روانہ

نوشہرہ (پی این آئی) پی ٹی آئی کا نوشہرہ میں جلسہ ناکام قرار۔۔ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے آبائی ضلع نوشہرہ میں تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ہوگیا۔ عمران خان کی تقریر شروع ہوتے ہی کارکنان جلسہ گاہ سے روانہ ہونے لگے اور ان کی تقریر کے دوران بیش تر کرسیاں خالی رہیں، بہت کم کارکنوں نے خطاب سنا۔

جلسے کا وقت پانچ بجے رکھا گیا تھا مگر قائدین ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے جلسہ گاہ پہنچے۔ پرویز خٹک ،اسد قیصر اور عاطف خان بغیر تقاریر واپس روانہ ہوئے جبکہ جلسے سے شہرام ترکئی اور دوایم پی ایز نے مختصرخطاب کیا۔ جلسے کیلئے صبح سے سڑک کو بھی بند کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close