شاہین شاہ انجرڈ نہ ہوتے تو کیا ہو گا؟ سچن ٹنڈولکر کا فائنل میچ پر تبصرہ

نئی دہلی(پی این آئی)فائنل میچ کے بعد سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میچ کافی سنسنی خیز رہا۔ اگر شاہین شاہ انجرڈ نہ ہوتے تو فائنل اور بھی دلچسپ ہونا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close