ہمیں گرین شرٹس پر فخر ہے، فائنل میچ میں شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے نام پیغام جاری

لاہور (پی این آئی ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان کے بولرز تعریفوں کا مرکز بن گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کے بولرز کی تعریف کردی۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ’’پاکستانی ٹیم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت ہی بہادری سے مقابلہ کیا، تاہم انگلینڈ نے آج بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنانے پر ہمیں گرین شرٹس پر فخر ہے‘‘۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر انگلینڈ عالمی چیمپئن بن گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close