عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں پر فرد جرم عائد کر دی

کراچی(آئی این پی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رہنمائوں سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی،کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیرزمان، جمال صدیقی سمیت دیگر افراد کے خلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں سمیت 15ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،پی ٹی آئی رہنمائوں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا،

عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کر دی ہے،پولیس کے مطابق ملزمان پر جلا ئوگھیرا، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سمیت دیگر الزامات ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف سولجر بازار و فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close