راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں، کھیلوں میں نمایاں مقام کا حصول سازگار ماحول کی فراہمی سے جڑا ہے،جوان قوم کی خدمت کے لیے پورے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے لاہور کور اور پنجاب رینجرز کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کے فرض سے لگن کی تعریف کی، ان کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی خطاب میں جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے خصوصی بچوں کے لیے انسٹیٹیوٹ کا بھی افتتاح کیا اور دورے کے دوران جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے معروف کھلاڑیوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا اثآثہ ہیں، کھیلوں میں نمایاں مقام کا حصول سازگار ماحول کی فراہمی سے جڑا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں