کراچی(آئی این پی )ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزمان نے مقتول کے 4 بچوں کی دیت کی رقم جمع کروادی ہے۔ناظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے دیت کی رقم سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ملزمان نے مقتول کے 4 بچوں کی دیت کی رقم جمع کروادی ہے، ملزمان کی جانب سے 30 لاکھ 58 ہزار 955 روپے کا چیک جمع کروادیا گیا ہے۔ملزم رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر جام اویس کو پیش کرنے کی ہدایت کی تھی،
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ کے قریب سے ناظم جوکھیو نامی شخص کی لاش ملی تھی۔مقتول کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ ناظم نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کی تھی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ناظم جوکھیو پر جام اویس نے ملیر میں اپنے گھر بلا کر وحشیانہ تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔سندھ حکومت کی جانب سے کیس کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ملیر کی سربراہی میں 8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں